 |
| إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا {١} |
1. جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی |
| وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا {٢} |
2. اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی |
| وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا {٣} |
3. اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا |
| يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا {٤} |
4. اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی |
| بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا {٥} |
5. اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا |
| يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ {٦} |
6. اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں |
| فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ {٧} |
7. پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا |
| وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ {٨} |
8. اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا |
 |