سورةالقدر {٩٧} 97. AL-QADR
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ {١} 1. ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ {٢} 2. اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ {٣} 3. شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ {٤} 4. اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ {٥} 5. یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے
Al-Qur'an Today @2006