 |
| وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ {١} |
1. انجیر کی قسم اور زیتون کی |
| وَطُورِ سِينِينَ {٢} |
2. اور طور سینین کی |
| وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ {٣} |
3. اور اس امن والے شہر کی |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ {٤} |
4. کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے |
| ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ {٥} |
5. پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا |
| إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ {٦} |
6. مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے |
| فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ {٧} |
7. تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ |
| أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ {٨} |
8. کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ |
 |