سورةالضحى {٩٣} 93. ADH-DHUHA
وَالضُّحَىٰ {١} 1. چاشت کی قسم (ف۲)
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ {٢} 2. اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ {٣} 3. کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ {٤} 4. اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف۴)
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ {٥} 5. اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف۶)
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ {٦} 6. کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ {٧} 7. اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ {٨} 8. اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ {٩} 9. تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ {١٠} 10. اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ {١١} 11. اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)
Al-Qur'an Today @2006