 |
| وَالضُّحَىٰ {١} |
1. آفتاب کی روشنی کی قسم |
| وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ {٢} |
2. اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے |
| مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ {٣} |
3. کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا |
| وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ {٤} |
4. اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے |
| وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ {٥} |
5. اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے |
| أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ {٦} |
6. بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی) |
| وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ {٧} |
7. اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا |
| وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ {٨} |
8. اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا |
| فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ {٩} |
9. تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا |
| وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ {١٠} |
10. اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا |
| وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ {١١} |
11. اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا |
 |