سورةالغاشية {٨٨} 88. AL-GHAASYIYAH
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ {١} 1. بیشک تمہارے پاس (ف۲) اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی (ف۳)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ {٢} 2. کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے،
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ {٣} 3. کام کریں مشقت جھیلیں،
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً {٤} 4. جائیں بھڑکتی آگ میں (ف۴)
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ {٥} 5. نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں،
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ {٦} 6. ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے (ف۵)
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ {٧} 7. کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں (ف۶)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ {٨} 8. کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں (ف۷)
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ {٩} 9. اپنی کوشش پر راضی (ف۸)
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ {١٠} 10. بلند باغ میں،
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً {١١} 11. کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے،
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ {١٢} 12. اس میں رواں چشمہ ہے،
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ {١٣} 13. اس میں بلند تخت ہیں،
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ {١٤} 14. اور چنے ہوئے کوزے (ف۹)
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ {١٥} 15. اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ {١٦} 16. اور پھیلی ہوئی چاندنیاں (ف۱۰)
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ {١٧} 17. تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا،
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ {١٨} 18. اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا (ف۱۱)
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ {١٩} 19. اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے،
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ {٢٠} 20. اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی،
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ {٢١} 21. تو تم نصیحت سناؤ (ف۱۲) تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ {٢٢} 22. تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں (ف۱۳)
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ {٢٣} 23. ہاں جو منہ پھیرے (ف۱۴) اور کفر کرے (ف۱۵)
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ {٢٤} 24. تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا (ف۱۶)
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ {٢٥} 25. بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا (ف۱۷)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ {٢٦} 26. پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے،
Al-Qur'an Today @2006