سورةالغاشية {٨٨} 88. AL-GHAASYIYAH
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ {١} 1. کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ {٢} 2. کئی چہرو ں پر اس دن ذلت برس رہی ہوگی
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ {٣} 3. محنت کرنے والے تھکنے والے
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً {٤} 4. دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ {٥} 5. انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ {٦} 6. ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہوگا
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ {٧} 7. جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ {٨} 8. کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ {٩} 9. اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ {١٠} 10. اونچے باغ میں ہوں گے
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً {١١} 11. وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ {١٢} 12. وہاں ایک چشمہ جاری ہوگا
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ {١٣} 13. وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ {١٤} 14. اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ {١٥} 15. اورگاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ {١٦} 16. اور مخملی فرش بچھے ہوئے
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ {١٧} 17. پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ {١٨} 18. اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ {١٩} 19. اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ {٢٠} 20. اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ {٢١} 21. پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ {٢٢} 22. آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ {٢٣} 23. مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ {٢٤} 24. سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ {٢٥} 25. بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ {٢٦} 26. پھر ہمارےہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
Al-Qur'an Today @2006