 |
| سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى {١} |
1. اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲) |
| الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ {٢} |
2. جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳) |
| وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ {٣} |
3. اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴) |
| وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ {٤} |
4. اور جس نے چارہ نکالا، |
| فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ {٥} |
5. پھر اسے خشک سیاہ کردیا، |
| سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ {٦} |
6. اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے |
| إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ {٧} |
7. مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو، |
| وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ {٨} |
8. اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷) |
| فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ {٩} |
9. تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹) |
| سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ {١٠} |
10. عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰) |
| وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى {١١} |
11. اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا، |
| الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ {١٢} |
12. جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲) |
| ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ {١٣} |
13. پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱۴) |
| قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ {١٤} |
14. بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵) |
| وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ {١٥} |
15. اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷) |
| بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا {١٦} |
16. بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸) |
| وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ {١٧} |
17. اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی، |
| إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ {١٨} |
18. بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰) |
| صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ {١٩} |
19. ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں، |
 |