 |
| سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى {١} |
1. اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے |
| الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ {٢} |
2. وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا |
| وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ {٣} |
3. اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی |
| وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ {٤} |
4. اور وہ جس نے چارہ نکالا |
| فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ {٥} |
5. پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا |
| سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ {٦} |
6. البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے |
| إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ {٧} |
7. مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے |
| وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ {٨} |
8. اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے |
| فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ {٩} |
9. پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے |
| سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ {١٠} |
10. جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا |
| وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى {١١} |
11. اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا |
| الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ {١٢} |
12. جو سخت آگ میں داخل ہوگا |
| ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ {١٣} |
13. پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا |
| قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ {١٤} |
14. بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا |
| وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ {١٥} |
15. اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی |
| بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا {١٦} |
16. بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو |
| وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ {١٧} |
17. حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے |
| إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ {١٨} |
18. بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے |
| صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ {١٩} |
19. (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں |
 |