 |
| وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ {١} |
1. آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲) |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ {٢} |
2. اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے، |
| النَّجْمُ الثَّاقِبُ {٣} |
3. خوب چمکتا تارا، |
| إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ {٤} |
4. کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳) |
| فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ {٥} |
5. تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا (ف۴) |
| خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ {٦} |
6. جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵) |
| يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ {٧} |
7. جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف۶) |
| إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ {٨} |
8. بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر(ف۷) قادر ہے |
| يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ {٩} |
9. جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸) |
| فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ {١٠} |
10. تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹) |
| وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ {١١} |
11. آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰) |
| وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ {١٢} |
12. اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱) |
| إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ {١٣} |
13. بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲) |
| وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ {١٤} |
14. اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳) |
| إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا {١٥} |
15. بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱۴) |
| وَأَكِيدُ كَيْدًا {١٦} |
16. اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵) |
| فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا {١٧} |
17. تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱۶) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷) |
 |