 |
| وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ {١} |
1. آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں |
| وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ {٢} |
2. اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے |
| وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ {٣} |
3. اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں |
| قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ {٤} |
4. خندقوں والے ہلاک ہوئے |
| النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ {٥} |
5. جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی |
| إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ {٦} |
6. جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے |
| وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ {٧} |
7. اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے |
| وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ {٨} |
8. اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے |
| الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ {٩} |
9. وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے |
| إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ {١٠} |
10. بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے |
| إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ {١١} |
11. بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے |
| إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ {١٢} |
12. بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے |
| إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ {١٣} |
13. بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا |
| وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ {١٤} |
14. اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا |
| ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ {١٥} |
15. عرش کا مالک بڑی شان والا |
| فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ {١٦} |
16. جو چاہے کرنے والا |
| هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ {١٧} |
17. کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا |
| فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ {١٨} |
18. فرعون اور ثمود کے |
| بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ {١٩} |
19. بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں |
| وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ {٢٠} |
20. اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے |
| بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ {٢١} |
21. بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا |
| فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ {٢٢} |
22. لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) |
 |