 |
| إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ {١} |
1. جب آسمان پھٹ جائے گا |
| وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٢} |
2. اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے |
| وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ {٣} |
3. اور جب زمین پھیلا دی جائے گی |
| وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ {٤} |
4. اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی |
| وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٥} |
5. اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے |
| يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ {٦} |
6. اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا |
| فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ {٧} |
7. پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا |
| فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا {٨} |
8. تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا |
| وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا {٩} |
9. اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا |
| وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ {١٠} |
10. اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا |
| فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا {١١} |
11. تو وہ موت کو پکارے گا |
| وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا {١٢} |
12. اور دوزخ میں داخل ہوگا |
| إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا {١٣} |
13. بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا |
| إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ {١٤} |
14. بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا |
| بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا {١٥} |
15. کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا |
| فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ {١٦} |
16. پس شام کی سرخی کی قسم ہے |
| وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ {١٧} |
17. اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا |
| وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ {١٨} |
18. اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے |
| لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ {١٩} |
19. کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا |
| فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ {٢٠} |
20. پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے |
| وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ {٢١} |
21. اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے |
| بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ {٢٢} |
22. بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں |
| وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ {٢٣} |
23. اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں |
| فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ {٢٤} |
24. پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو |
| إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ {٢٥} |
25. مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے |
 |