سورةالمطففين {٨٣} 83. AL-MUTAFFIFIIN
وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ {١} 1. کم تولنے والوں کی خرابی ہے،
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ {٢} 2. وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں،
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ {٣} 3. اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں،
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ {٤} 4. کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے،
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ {٥} 5. ایک عظمت والے دن کے لیے (ف۲)
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ {٦} 6. جس دن سب لوگ (ف۳) رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے،
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ {٧} 7. بیشک کافروں کی لکھت (ف۴) سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے (ف۵)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ {٨} 8. اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے (ف۶)
كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٩} 9. وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۷)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٠} 10. اس دن (ف۸) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے،
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ {١١} 11. جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (ف۹)
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ {١٢} 12. اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش (ف۱۰)
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ {١٣} 13. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے (ف۱۱) اگلوں کی کہانیاں ہیں،
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ {١٤} 14. کوئی نہیں (ف۱۲) بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے (ف۱۳)
كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ {١٥} 15. ہاں ہاں بیشک وہ اس دن (ف۱۴) اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں (ف۱۵)
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ {١٦} 16. پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا،
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {١٧} 17. پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ (ف۱۶) جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۷)
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ {١٨} 18. ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت (ف۱۸) سب سے اونچا محل علیین میں ہے (ف۱۹)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ {١٩} 19. اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے (ف۲۰)
كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٢٠} 20. وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۲۱)
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ {٢١} 21. کہ مقرب (ف۲۲) جس کی زیارت کرتے ہیں،
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {٢٢} 22. بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں،
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٢٣} 23. تختوں پر دیکھتے ہیں (ف۲۳)
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ {٢٤} 24. تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے (ف۲۴)
يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ {٢٥} 25. نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے (ف۲۵)
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ {٢٦} 26. اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے (ف۲۶)
وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ {٢٧} 27. اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے (ف۲۷)
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ {٢٨} 28. وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں (ف۲۸)
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ {٢٩} 29. بیشک مجرم لوگ (ف۲۹) ایمان والوں سے (ف۳۰) ہنسا کرتے تھے،
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ {٣٠} 30. اور جب وہ (ف۳۱) ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے (ف۳۲)
وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ {٣١} 31. اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے (ف۳۴)
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ {٣٢} 32. اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں (ف۳۵)
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ {٣٣} 33. اور یہ (ف۳۶) کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے (ف۳۷)
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ {٣٤} 34. تو آج (ف۳۸) ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں (ف۳۹)
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٣٥} 35. تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں (ف۴۰)
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ {٣٦} 36. کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا (ف۴۱)
Al-Qur'an Today @2006