 |
| وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ {١} |
1. ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے |
| الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ {٢} |
2. جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں |
| وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ {٣} |
3. اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں |
| أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ {٤} |
4. کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے |
| لِيَوْمٍ عَظِيمٍ {٥} |
5. (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں |
| يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ {٦} |
6. جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے |
| كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ {٧} |
7. سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ {٨} |
8. اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟ |
| كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٩} |
9. ایک دفتر ہے لکھا ہوا |
| وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٠} |
10. اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
| الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ {١١} |
11. (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں |
| وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ {١٢} |
12. اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے |
| إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ {١٣} |
13. جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں |
| كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ {١٤} |
14. دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے |
| كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ {١٥} |
15. بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے |
| ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ {١٦} |
16. پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے |
| ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {١٧} |
17. پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے |
| كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ {١٨} |
18. (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ {١٩} |
19. اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟ |
| كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٢٠} |
20. ایک دفتر ہے لکھا ہوا |
| يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ {٢١} |
21. جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں |
| إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {٢٢} |
22. بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے |
| عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٢٣} |
23. تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے |
| تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ {٢٤} |
24. تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے |
| يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ {٢٥} |
25. ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی |
| خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ {٢٦} |
26. جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں |
| وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ {٢٧} |
27. اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی |
| عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ {٢٨} |
28. وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے |
| إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ {٢٩} |
29. جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے |
| وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ {٣٠} |
30. اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے |
| وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ {٣١} |
31. اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے |
| وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ {٣٢} |
32. اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں |
| وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ {٣٣} |
33. حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے |
| فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ {٣٤} |
34. تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے |
| عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٣٥} |
35. (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے |
| هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ {٣٦} |
36. تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا |
 |