سورةالمطففين {٨٣} 83. AL-MUTAFFIFIIN
وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ {١} 1. کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ {٢} 2. وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ {٣} 3. اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ {٤} 4. کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ {٥} 5. اس بڑے دن کے لیے
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ {٦} 6. جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ {٧} 7. ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ {٨} 8. اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے
كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٩} 9. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ {١٠} 10. اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ {١١} 11. وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ {١٢} 12. اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ {١٣} 13. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ {١٤} 14. ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے
كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ {١٥} 15. ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ {١٦} 16. پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ {١٧} 17. پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ {١٨} 18. ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ {١٩} 19. اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے
كِتَابٌ مَرْقُومٌ {٢٠} 20. ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ {٢١} 21. اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {٢٢} 22. بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٢٣} 23. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ {٢٤} 24. آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے
يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ {٢٥} 25. ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ {٢٦} 26. اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے
وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ {٢٧} 27. اور اس میں تسنیم ملی ہو گی
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ {٢٨} 28. وہ ایک چشمہ ہے اس میں سےمقرب پئیں گے
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ {٢٩} 29. بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ {٣٠} 30. اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے
وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ {٣١} 31. اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ {٣٢} 32. اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ {٣٣} 33. حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ {٣٤} 34. پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ {٣٥} 35. تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ {٣٦} 36. آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے
Al-Qur'an Today @2006