 |
| إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ {١} |
1. جب آسمان پھٹ جائے گا |
| وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ {٢} |
2. اور جب تارے جھڑ پڑیں گے |
| وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ {٣} |
3. اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے |
| وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ {٤} |
4. اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ {٥} |
5. تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا |
| يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ {٦} |
6. اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا |
| الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ {٧} |
7. (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا |
| فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ {٨} |
8. اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا |
| كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ {٩} |
9. مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو |
| وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ {١٠} |
10. حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں |
| كِرَامًا كَاتِبِينَ {١١} |
11. عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے |
| يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ {١٢} |
12. جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں |
| إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {١٣} |
13. بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ |
| وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ {١٤} |
14. اور بدکردار دوزخ میں |
| يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ {١٥} |
15. (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے |
| وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ {١٦} |
16. اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٧} |
17. اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
| ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٨} |
18. پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ |
| يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ {١٩} |
19. جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا |
 |