 |
| إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ {١} |
1. جب دھوپ لپیٹی جائے (ف۲) |
| وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ {٢} |
2. اور جب تارے جھڑ پڑیں (ف۳) |
| وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ {٣} |
3. اور جب پہاڑ چلائے جائیں (ف۴) |
| وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ {٤} |
4. اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں (ف۵) چھوٹی پھریں (ف۶) |
| وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ {٥} |
5. اور جب وحشی جانور جمع کیے جائیں (ف۷) |
| وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ {٦} |
6. اور جب سمندر سلگائے جائیں (ف۸) |
| وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ {٧} |
7. اور جب جانوں کے جوڑ بنیں (ف۹) |
| وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ {٨} |
8. اور جب زندہ دبائی ہوئی سے پوچھا جائے (ف۱۰) |
| بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ {٩} |
9. کس خطا پر ماری گئی (ف۱۱) |
| وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ {١٠} |
10. اور جب نامہٴ اعمال کھولے جائیں، |
| وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ {١١} |
11. اور جب آسمان جگہ سے کھینچ لیا جائے (ف۱۲) |
| وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ {١٢} |
12. اور جب جہنم بھڑکایا جائے (ف۱۳) |
| وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ {١٣} |
13. اور جب جنت پاس لائی جائے (ف۱۴) |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ {١٤} |
14. ہر جان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی (ف۱۵) |
| فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ {١٥} |
15. تو قسم ہے ان (ف۱۶) کی جو الٹے پھریں، |
| الْجَوَارِ الْكُنَّسِ {١٦} |
16. سیدھے چلیں تھم رہیں (ف۱۷) |
| وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ {١٧} |
17. اور رات کی جب پیٹھ دے (ف۱۸) |
| وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ {١٨} |
18. اور صبح کی جب دم لے (ف۱۹) |
| إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ {١٩} |
19. بیشک یہ (ف۲۰) عزت والے رسول (ف۲۱) کا پڑھنا ہے، |
| ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ {٢٠} |
20. جو قوت والا ہے مالک عرش کے حضور عزت والا وہاں اس کا حکم مانا جاتا ہے (ف۲۲) |
| مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ {٢١} |
21. امانت دار ہے (ف۲۳) |
| وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ {٢٢} |
22. اور تمہارے صاحب (ف۲۴) مجنون نہیں (ف۲۵) |
| وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ {٢٣} |
23. اور بیشک انہوں نے اسے (ف۲۶) روشن کنارہ پر دیکھا (ف۲۷) |
| وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ {٢٤} |
24. اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں، |
| وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ {٢٥} |
25. اور قرآن، مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں، |
| فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ {٢٦} |
26. پھر کدھر جاتے ہو (ف۲۸) |
| إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ {٢٧} |
27. وہ تو نصیحت ہی ہے سارے جہان کے لیے، |
| لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ {٢٨} |
28. اس کے لیے جو تم میں سیدھا ہونا چاہے (ف۲۹) |
| وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ {٢٩} |
29. اور تم کیا چا ہو مگر یہ کہ چاہے اللہ سارے جہان کا رب، |
 |