 |
| عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ {١} |
1. (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے |
| أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ {٢} |
2. کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا |
| وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ {٣} |
3. اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا |
| أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ {٤} |
4. یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا |
| أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ {٥} |
5. جو پروا نہیں کرتا |
| فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ {٦} |
6. اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو |
| وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ {٧} |
7. حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں |
| وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ {٨} |
8. اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا |
| وَهُوَ يَخْشَىٰ {٩} |
9. اور (خدا سے) ڈرتا ہے |
| فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ {١٠} |
10. اس سے تم بےرخی کرتے ہو |
| كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ {١١} |
11. دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے |
| فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ {١٢} |
12. پس جو چاہے اسے یاد رکھے |
| فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ {١٣} |
13. قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا) |
| مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ {١٤} |
14. جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں |
| بِأَيْدِي سَفَرَةٍ {١٥} |
15. لکھنے والوں کے ہاتھوں میں |
| كِرَامٍ بَرَرَةٍ {١٦} |
16. جو سردار اور نیکو کار ہیں |
| قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ {١٧} |
17. انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے |
| مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ {١٨} |
18. اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟ |
| مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ {١٩} |
19. نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا |
| ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ {٢٠} |
20. پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا |
| ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ {٢١} |
21. پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا |
| ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ {٢٢} |
22. پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا |
| كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ {٢٣} |
23. کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا |
| فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ {٢٤} |
24. تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے |
| أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا {٢٥} |
25. بے شک ہم ہی نے پانی برسایا |
| ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا {٢٦} |
26. پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا |
| فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا {٢٧} |
27. پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا |
| وَعِنَبًا وَقَضْبًا {٢٨} |
28. اور انگور اور ترکاری |
| وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا {٢٩} |
29. اور زیتون اور کھجوریں |
| وَحَدَائِقَ غُلْبًا {٣٠} |
30. اور گھنے گھنے باغ |
| وَفَاكِهَةً وَأَبًّا {٣١} |
31. اور میوے اور چارا |
| مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ {٣٢} |
32. (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا |
| فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ {٣٣} |
33. تو جب (قیامت کا) غل مچے گا |
| يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ {٣٤} |
34. اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا |
| وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ {٣٥} |
35. اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے |
| وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ {٣٦} |
36. اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے |
| لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ {٣٧} |
37. ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے( مصروفیت کے لیے) بس کرے گا |
| وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ {٣٨} |
38. اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے |
| ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ {٣٩} |
39. خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں) |
| وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ {٤٠} |
40. اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی |
| تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ {٤١} |
41. (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی |
| أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ {٤٢} |
42. یہ کفار بدکردار ہیں |
 |