سورةالواقعة {٥٦} 56. AL-WAAQI´AH
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ {١} 1. جب ہولے گی وہ ہونے والی (ف۲)
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ {٢} 2. اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی،
خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ {٣} 3. کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف۴)
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا {٤} 4. جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵)
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا {٥} 5. اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر
فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا {٦} 6. تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے
وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً {٧} 7. اور تین قسم کے ہوجاؤ گے،
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {٨} 8. تو دہنی طرف والے (ف۶) کیسے دہنی طرف والے (ف۷)
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {٩} 9. اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹)
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ {١٠} 10. اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱)
أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ {١١} 11. وہی مقربِ بارگاہ ہیں،
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ {١٢} 12. چین کے باغوں میں،
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {١٣} 13. اگلوں میں سے ایک گروہ
وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ {١٤} 14. اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲)
عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ {١٥} 15. جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳)
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ {١٦} 16. ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱۴)
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ {١٧} 17. ان کے گرد لیے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱۶)
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ {١٨} 18. کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ {١٩} 19. کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷)
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ {٢٠} 20. اور میوے جو پسند کریں
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٢١} 21. اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸)
وَحُورٌ عِينٌ {٢٢} 22. اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹)
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ {٢٣} 23. جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰)
جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ {٢٤} 24. صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱)
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا {٢٥} 25. اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری (ف۲۲)
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا {٢٦} 26. ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام (ف۲۳)
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ {٢٧} 27. اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲۴)
فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ {٢٨} 28. بے کانٹوں کی بیریوں میں
وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ {٢٩} 29. اور کیلے کے گچھوں میں (ف۲۵)
وَظِلٍّ مَمْدُودٍ {٣٠} 30. اور ہمیشہ کے سائے میں
وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ {٣١} 31. اور ہمیشہ جاری پانی میں
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ {٣٢} 32. اور بہت سے میووں میں
لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ {٣٣} 33. جو نہ ختم ہوں (ف۲۶) اور نہ روکے جائیں (ف۲۷)
وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ {٣٤} 34. اور بلند بچھونوں میں (ف۲۸)
إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً {٣٥} 35. بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا،
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا {٣٦} 36. تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں،
عُرُبًا أَتْرَابًا {٣٧} 37. انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں (ف۲۹)
لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ {٣٨} 38. دہنی طرف والوں کے لیے،
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {٣٩} 39. اگلوں میں سے ایک گروہ،
وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ {٤٠} 40. اور پچھلوں میں سے ایک گروہ (ف۳۰)
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ {٤١} 41. اور بائیں طرف والے (ف۳۱) کیسے بائیں طرف والے (ف۳۲)
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ {٤٢} 42. جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،
وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ {٤٣} 43. اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں (ف۳۳)
لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ {٤٤} 44. جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی،
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ {٤٥} 45. بیشک وہ اس سے پہلے (ف۳۴) نعمتوں میں تھے
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ {٤٦} 46. اور اس بڑے گناہ کی (ف۳۵) ہٹ (ضد) رکھتے تھے،
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ {٤٧} 47. اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے،
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ {٤٨} 48. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی،
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ {٤٩} 49. تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ {٥٠} 50. ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر (ف۳۶)
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ {٥١} 51. پھر بیشک تم اے گمراہو (ف۳۷) جھٹلانے والو
لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ {٥٢} 52. ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے،
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ {٥٣} 53. پھر اس سے پیٹ بھرو گے،
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ {٥٤} 54. پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے،
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ {٥٥} 55. پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں (ف۳۸)
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ {٥٦} 56. یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن،
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ {٥٧} 57. ہم نے تمہیں پیدا کیا (ف۳۹) تو تم کیوں نہیں سچ مانتے (ف۴۰)
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ {٥٨} 58. تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو (ف۴۱)
أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ {٥٩} 59. کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۲)
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ {٦٠} 60. ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا (ف۴۳) اور ہم اس سے ہارے نہیں،
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ {٦١} 61. کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں (ف۴۴)
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ {٦٢} 62. اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان (ف۴۵) پھر کیوں نہیں سوچتے (ف۴۶)
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ {٦٣} 63. تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو،
أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ {٦٤} 64. کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۷)
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ {٦٥} 65. ہم چاہیں تو (ف۴۸) اسے روندن (پامال) کردیں (ف۴۹) پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ (ف۵۰)
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ {٦٦} 66. کہ ہم پر چٹی پڑی (ف۵۱)
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ {٦٧} 67. بلکہ ہم بے نصیب رہے،
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ {٦٨} 68. تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو،
أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ {٦٩} 69. کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے (ف۵۲)
لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ {٧٠} 70. ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں (ف۵۳) پھر کیوں نہیں شکر کرتے (ف۵۴)
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ {٧١} 71. تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو (ف۵۵)
أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ {٧٢} 72. کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا (ف۵۶) یا ہم ہیں پیدا کرنے والے،
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ {٧٣} 73. ہم نے اسے (ف۵۷) جہنم کا یادگار بنایا (ف۵۸) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ (ف۵۹)
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٧٤} 74. تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی،
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ {٧٥} 75. تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں (ف۶۰)
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ {٧٦} 76. اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے،
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ {٧٧} 77. بیشک یہ عزت والا قرآن ہے (ف۶۱)
فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ {٧٨} 78. محفوظ نوشتہ میں (ف۶۲)
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ {٧٩} 79. اسے نہ چھوئیں مگر باوضو (ف۶۳)
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٨٠} 80. اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا،
أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ {٨١} 81. تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو (ف۶۴)
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ {٨٢} 82. اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو (ف۶۵)
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ {٨٣} 83. پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے
وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ {٨٤} 84. اور تم (ف۶۶) اس وقت دیکھ رہے ہو
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ {٨٥} 85. اور ہم (ف۶۷) اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں (ف۶۸)
فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ {٨٦} 86. تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں (ف۶۹)
تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {٨٧} 87. کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو (ف۷۰)
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ {٨٨} 88. پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے (ف۷۱)
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ {٨٩} 89. تو راحت ہے اور پھول (ف۷۲) اور چین کے باغ (ف۷۳)
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩٠} 90. اور اگر (ف۷۴) دہنی طرف والوں سے ہو
فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩١} 91. تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے (ف۷۵)
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ {٩٢} 92. اور اگر (ف۷۶) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو (ف۷۷)
فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ {٩٣} 93. تو اس کی مہمانی کھولتا پانی،
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ {٩٤} 94. اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا (ف۷۸)
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ {٩٥} 95. یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے،
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٩٦} 96. تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو (ف۷۹)
Al-Qur'an Today @2006