 |
| إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ {١} |
1. جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے |
| لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ {٢} |
2. اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں |
| خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ {٣} |
3. کسی کو پست کرے کسی کو بلند |
| إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا {٤} |
4. جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے |
| وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا {٥} |
5. اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں |
| فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا {٦} |
6. پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں |
| وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً {٧} |
7. اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ |
| فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {٨} |
8. تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں |
| وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {٩} |
9. اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں |
| وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ {١٠} |
10. اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں |
| أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ {١١} |
11. وہی (خدا کے) مقرب ہیں |
| فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ {١٢} |
12. نعمت کے بہشتوں میں |
| ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {١٣} |
13. وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے |
| وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ {١٤} |
14. اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے |
| عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ {١٥} |
15. (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر |
| مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ {١٦} |
16. آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے |
| يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ {١٧} |
17. نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے |
| بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ {١٨} |
18. یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر |
| لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ {١٩} |
19. اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی |
| وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ {٢٠} |
20. اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں |
| وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٢١} |
21. اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے |
| وَحُورٌ عِينٌ {٢٢} |
22. اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں |
| كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ {٢٣} |
23. جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی |
| جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ {٢٤} |
24. یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے |
| لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا {٢٥} |
25. وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ |
| إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا {٢٦} |
26. ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا) |
| وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ {٢٧} |
27. اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں |
| فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ {٢٨} |
28. (یعنی) بےخار کی بیریوں |
| وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ {٢٩} |
29. اور تہہ بہ تہہ کیلوں |
| وَظِلٍّ مَمْدُودٍ {٣٠} |
30. اور لمبے لمبے سایوں |
| وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ {٣١} |
31. اور پانی کے جھرنوں |
| وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ {٣٢} |
32. اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں |
| لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ {٣٣} |
33. جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے |
| وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ {٣٤} |
34. اور اونچے اونچے فرشوں میں |
| إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً {٣٥} |
35. ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا |
| فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا {٣٦} |
36. تو ان کو کنواریاں بنایا |
| عُرُبًا أَتْرَابًا {٣٧} |
37. (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر |
| لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ {٣٨} |
38. یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے |
| ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {٣٩} |
39. (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں |
| وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ {٤٠} |
40. اور بہت سے پچھلوں میں سے |
| وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ {٤١} |
41. اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں |
| فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ {٤٢} |
42. (یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں |
| وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ {٤٣} |
43. اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں |
| لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ {٤٤} |
44. (جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما |
| إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ {٤٥} |
45. یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے |
| وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ {٤٦} |
46. اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے |
| وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ {٤٧} |
47. اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟ |
| أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ {٤٨} |
48. اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟ |
| قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ {٤٩} |
49. کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے |
| لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ {٥٠} |
50. (سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے |
| ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ {٥١} |
51. پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو! |
| لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ {٥٢} |
52. تھوہر کے درخت کھاؤ گے |
| فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ {٥٣} |
53. اور اسی سے پیٹ بھرو گے |
| فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ {٥٤} |
54. اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے |
| فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ {٥٥} |
55. اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں |
| هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ {٥٦} |
56. جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی |
| نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ {٥٧} |
57. ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟ |
| أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ {٥٨} |
58. دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو |
| أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ {٥٩} |
59. کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ |
| نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ {٦٠} |
60. ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں |
| عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ {٦١} |
61. کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں |
| وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ {٦٢} |
62. اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ |
| أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ {٦٣} |
63. بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو |
| أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ {٦٤} |
64. تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟ |
| لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ {٦٥} |
65. اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ |
| إِنَّا لَمُغْرَمُونَ {٦٦} |
66. (کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے |
| بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ {٦٧} |
67. بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب |
| أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ {٦٨} |
68. بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو |
| أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ {٦٩} |
69. کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟ |
| لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ {٧٠} |
70. اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ |
| أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ {٧١} |
71. بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو |
| أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ {٧٢} |
72. کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟ |
| نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ {٧٣} |
73. ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے |
| فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٧٤} |
74. تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو |
| فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ {٧٥} |
75. ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم |
| وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ {٧٦} |
76. اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے |
| إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ {٧٧} |
77. کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے |
| فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ {٧٨} |
78. (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) |
| لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ {٧٩} |
79. اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں |
| تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٨٠} |
80. پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے |
| أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ {٨١} |
81. کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟ |
| وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ {٨٢} |
82. اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو |
| فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ {٨٣} |
83. بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے |
| وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ {٨٤} |
84. اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو |
| وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ {٨٥} |
85. اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے |
| فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ {٨٦} |
86. پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو |
| تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {٨٧} |
87. تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟ |
| فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ {٨٨} |
88. پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے |
| فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ {٨٩} |
89. تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں |
| وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩٠} |
90. اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے |
| فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩١} |
91. تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام |
| وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ {٩٢} |
92. اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے |
| فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ {٩٣} |
93. تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے |
| وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ {٩٤} |
94. اور جہنم میں داخل کیا جانا |
| إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ {٩٥} |
95. یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے |
| فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٩٦} |
96. تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو |
 |