سورةالواقعة {٥٦} 56. AL-WAAQI´AH
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ {١} 1. جب واقع ہونے والی واقع ہو گی
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ {٢} 2. جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں
خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ {٣} 3. پست کرنے والی اور بلند کرنے والی
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا {٤} 4. جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا {٥} 5. اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے
فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا {٦} 6. سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے
وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً {٧} 7. اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {٨} 8. پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {٩} 9. اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ {١٠} 10. اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں
أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ {١١} 11. وہ الله کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ {١٢} 12. نعمت کے باغات ہوں گے
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {١٣} 13. پہلوں میں سے بہت سے
وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ {١٤} 14. اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے
عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ {١٥} 15. تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ {١٦} 16. آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئےبیٹھے ہوں گے
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ {١٧} 17. ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ {١٨} 18. آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ {١٩} 19. نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ {٢٠} 20. اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ {٢١} 21. اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا
وَحُورٌ عِينٌ {٢٢} 22. اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ {٢٣} 23. جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں
جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ {٢٤} 24. بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا {٢٥} 25. وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا {٢٦} 26. مگر سلام سلام کہنا
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ {٢٧} 27. اور داہنے والے کیسے اچھے ہوں گے داہنے والے
فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ {٢٨} 28. وہ بے کانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے
وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ {٢٩} 29. اور گتھے ہوئے کیلو ں میں
وَظِلٍّ مَمْدُودٍ {٣٠} 30. اورلمبے سایوں میں
وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ {٣١} 31. اور پانی کی آبشاروں میں
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ {٣٢} 32. اور باافراط میوں میں
لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ {٣٣} 33. جونہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہو گی
وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ {٣٤} 34. اور اونچے فرشتوں میں
إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً {٣٥} 35. بے شک ہم نے انہیں (حوروں کو) ایک عجیب انداز سے پیدا کیا ہے
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا {٣٦} 36. پس ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے
عُرُبًا أَتْرَابًا {٣٧} 37. دل لبھانے والی ہم عمر بنایا ہے
لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ {٣٨} 38. داہنے والوں کے لیے
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ {٣٩} 39. بہت سے پہلوں میں سے ہوں گے
وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ {٤٠} 40. اور بہت سے پچھلوں میں سے
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ {٤١} 41. اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ {٤٢} 42. وہ لووں اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے
وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ {٤٣} 43. اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ {٤٤} 44. جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ {٤٥} 45. بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ {٤٦} 46. اور بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ {٤٧} 47. اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ {٤٨} 48. اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ {٤٩} 49. کہہ دو بے شک پہلے بھی اور پچھلے بھی
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ {٥٠} 50. ایک معین تاریخ کے وقت پر جمع کیے جاویں گے
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ {٥١} 51. پھر بے شک تمہیں اے گمراہو جھٹلانے والو
لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ {٥٢} 52. البتہ تھوہر کا درخت کھانا ہوگا
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ {٥٣} 53. پھر اس سے پیٹ بھرنے ہوں گے
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ {٥٤} 54. پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ {٥٥} 55. پھر پینا ہو گا پیاسے اونٹوں کا سا پینا
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ {٥٦} 56. قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہو گی
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ {٥٧} 57. ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ {٥٨} 58. بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو
أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ {٥٩} 59. کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ {٦٠} 60. ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ {٦١} 61. اس بات سے کہ ہم تم جیسے لوگ بدل لائیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا کھڑا کریں جو تم نہیں جانتے
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ {٦٢} 62. اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ {٦٣} 63. بھلا دیکھو جو کچھ تم بولتے ہو
أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ {٦٤} 64. کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ {٦٥} 65. اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ {٦٦} 66. کہ بے شک ہم پر تو تاوان پڑ گیا
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ {٦٧} 67. بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ {٦٨} 68. بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو
أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ {٦٩} 69. کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں
لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ {٧٠} 70. اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ {٧١} 71. بھلا دیکھو تو سہی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو
أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ {٧٢} 72. کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ {٧٣} 73. ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٧٤} 74. پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ {٧٥} 75. پھر میں تاروں کے ڈوبنے کی قسم کھاتا ہوں
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ {٧٦} 76. اور بے شک اگر سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ {٧٧} 77. کہ بے شک یہ قرآن بڑی شان والا ہے
فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ {٧٨} 78. ایک پوشیدہ کتاب میں لکھا ہوا ہے
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ {٧٩} 79. جسے بغیر پاکو ں کے اور کوئی نہیں چھوتا
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٨٠} 80. پروردگار عالم کی طرف سے نازل ہوا ہے
أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ {٨١} 81. سو کیا تم اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ {٨٢} 82. اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ {٨٣} 83. پھر کس لیے روح کو روک نہیں لیتے جب کہ وہ گلے تک آ جاتی ہے
وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ {٨٤} 84. اورتم اس وقت دیکھا کرتے ہو
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ {٨٥} 85. اور تم سے زیادہ ہم اس کے قرب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے
فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ {٨٦} 86. پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے
تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {٨٧} 87. تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ {٨٨} 88. پھر (جب قیامت آئے گی) اگر وہ مقربین میں سے ہے
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ {٨٩} 89. تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو میں اور عیش کی باغ ہیں
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩٠} 90. اور اگر وہ داہنے والوں میں سے ہے
فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ {٩١} 91. تو اے شخص تو جو داہنے والوں میں سے ہے تجھ پر سلام ہو
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ {٩٢} 92. اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ {٩٣} 93. تو کھولتا ہوا پانی مہمانی ہے
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ {٩٤} 94. اور دوزخ میں داخل ہونا ہے
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ {٩٥} 95. بے شک یہ تحقیقی یقینی بات ہے
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٩٦} 96. پس اپنے رب کی نام تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
Al-Qur'an Today @2006