 |
| الرَّحْمَٰنُ {١} |
1. رحمٰن |
| عَلَّمَ الْقُرْآنَ {٢} |
2. نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا (ف۲) |
| خَلَقَ الْإِنْسَانَ {٣} |
3. انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا، |
| عَلَّمَهُ الْبَيَانَ {٤} |
4. ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا (ف۳) |
| الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ {٥} |
5. سورج اور چاند حساب سے ہیں (ف۴) |
| وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ {٦} |
6. اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں (ف۵) |
| وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ {٧} |
7. اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا (ف۶) اور ترازو رکھی (ف۷) |
| أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ {٨} |
8. کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو (ف۸) |
| وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ {٩} |
9. اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ، |
| وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ {١٠} |
10. اور زمین رکھی مخلوق کے لیے (ف۹) |
| فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ {١١} |
11. اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں (ف۱۰) |
| وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ {١٢} |
12. اور بھُس کے ساتھ اناج (ف۱۱) اور خوشبو کے پھول، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٣} |
13. تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے (ف۱۲) |
| خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ {١٤} |
14. اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری (ف۱۳) |
| وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ {١٥} |
15. اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے (ف۱۴) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٦} |
16. تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ {١٧} |
17. دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب (ف۱۵) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٨} |
18. تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ {١٩} |
19. اس نے دو سمندر بہائے (ف۱۶) کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے (ف۱۷) |
| بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ {٢٠} |
20. اور ہے ان میں روک (ف۱۸) کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا (ف۱۹) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢١} |
21. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ {٢٢} |
22. ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٣} |
23. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ {٢٤} |
24. اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ (ف۲۰) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٥} |
25. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ {٢٦} |
26. زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے (ف۲۱) |
| وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ {٢٧} |
27. اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا (ف۲۲) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٨} |
28. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| يَسْأَلُهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ {٢٩} |
29. اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۲۳) اسے ہر دن ایک کام ہے (ف۲۴) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٠} |
30. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ {٣١} |
31. جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ (ف۲۵) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٢} |
32. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا ۚ لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ {٣٣} |
33. اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے (ف۲۶) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٤} |
34. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَانِ {٣٥} |
35. تم پر (ف۲۷) چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں (ف۲۸) تو پھر بدلا نہ لے سکو گے (ف۲۹) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٦} |
36. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فَإِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ {٣٧} |
37. پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا (ف۳۰) جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٨} |
38. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فَيَوْمَئِذٍ لَا يُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنْسٌ وَلَا جَانٌّ {٣٩} |
39. تو اس دن (ف۳۱) گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سے (ف۳۲) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٠} |
40. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ {٤١} |
41. مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے (ف۳۳) تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے (ف۳۴) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٢} |
42. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۳۵) |
| هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ {٤٣} |
43. یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں، |
| يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ {٤٤} |
44. پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں (ف۳۶) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٥} |
45. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ {٤٦} |
46. اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے (ف۳۷) اس کے لیے دو جنتیں ہیں (ف۳۸) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٧} |
47. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| ذَوَاتَا أَفْنَانٍ {٤٨} |
48. بہت سی ڈالوں والیاں (ف۳۹) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٩} |
49. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ {٥٠} |
50. ان میں دو چشمے بہتے ہیں (ف۴۰) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥١} |
51. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ {٥٢} |
52. ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٣} |
53. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ {٥٤} |
54. اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا (ف۴۱) اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو (ف۴۲) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٥} |
55. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ {٥٦} |
56. ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں (ف۴۳) ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٧} |
57. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ {٥٨} |
58. گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں (ف۴۴) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٩} |
59. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ {٦٠} |
60. نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی (ف۴۵) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦١} |
61. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ {٦٢} |
62. اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں (ف۴۶) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٣} |
63. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| مُدْهَامَّتَانِ {٦٤} |
64. نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٥} |
65. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ {٦٦} |
66. ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٧} |
67. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ {٦٨} |
68. ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٩} |
69. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ {٧٠} |
70. ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧١} |
71. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ {٧٢} |
72. حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین (ف۴۷) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٣} |
73. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ {٧٤} |
74. ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٥} |
75. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۴۸) |
| مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ {٧٦} |
76. تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر، |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٧} |
77. تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، |
| تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ {٧٨} |
78. بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا، |
 |