 |
| الرَّحْمَٰنُ {١} |
1. (خدا جو) نہایت مہربان |
| عَلَّمَ الْقُرْآنَ {٢} |
2. اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی |
| خَلَقَ الْإِنْسَانَ {٣} |
3. اسی نے انسان کو پیدا کیا |
| عَلَّمَهُ الْبَيَانَ {٤} |
4. اسی نے اس کو بولنا سکھایا |
| الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ {٥} |
5. سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں |
| وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ {٦} |
6. اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں |
| وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ {٧} |
7. اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی |
| أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ {٨} |
8. کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو |
| وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ {٩} |
9. اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو |
| وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ {١٠} |
10. اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی |
| فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ {١١} |
11. اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں |
| وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ {١٢} |
12. اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٣} |
13. تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ {١٤} |
14. اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا |
| وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ {١٥} |
15. اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٦} |
16. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ {١٧} |
17. وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {١٨} |
18. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ {١٩} |
19. اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں |
| بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ {٢٠} |
20. دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢١} |
21. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ {٢٢} |
22. دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٣} |
23. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ {٢٤} |
24. اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٥} |
25. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ {٢٦} |
26. جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے |
| وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ {٢٧} |
27. اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٢٨} |
28. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| يَسْأَلُهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ {٢٩} |
29. آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٠} |
30. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ {٣١} |
31. اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٢} |
32. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا ۚ لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ {٣٣} |
33. اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٤} |
34. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَانِ {٣٥} |
35. تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٦} |
36. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فَإِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ {٣٧} |
37. پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٣٨} |
38. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فَيَوْمَئِذٍ لَا يُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنْسٌ وَلَا جَانٌّ {٣٩} |
39. اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٠} |
40. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ {٤١} |
41. گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٢} |
42. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ {٤٣} |
43. یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے |
| يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ {٤٤} |
44. وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٥} |
45. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ {٤٦} |
46. اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٧} |
47. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| ذَوَاتَا أَفْنَانٍ {٤٨} |
48. ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٤٩} |
49. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ {٥٠} |
50. ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥١} |
51. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ {٥٢} |
52. ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٣} |
53. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ {٥٤} |
54. (اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٥} |
55. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ {٥٦} |
56. ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٧} |
57. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ {٥٨} |
58. گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٥٩} |
59. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ {٦٠} |
60. نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦١} |
61. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ {٦٢} |
62. اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٣} |
63. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| مُدْهَامَّتَانِ {٦٤} |
64. دونوں خوب گہرے سبز |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٥} |
65. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ {٦٦} |
66. ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٧} |
67. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ {٦٨} |
68. ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٦٩} |
69. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ {٧٠} |
70. ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧١} |
71. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ {٧٢} |
72. (وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں) |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٣} |
73. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ {٧٤} |
74. ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٥} |
75. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ {٧٦} |
76. سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے |
| فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ {٧٧} |
77. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ |
| تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ {٧٨} |
78. (اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے |
 |