 |
| وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا {١} |
1. قسم ہے ان ہواؤں کی جو (غبار وغیرہ) اڑانے والی ہیں |
| فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا {٢} |
2. پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں |
| فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا {٣} |
3. پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلنے والی ہیں |
| فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا {٤} |
4. پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں |
| إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ {٥} |
5. بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے |
| وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ {٦} |
6. اور بے شک اعمال کی جزا ضرور ہونے والی ہے |
| وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ {٧} |
7. آسمان جالی دار کی قسم ہے |
| إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُخْتَلِفٍ {٨} |
8. البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو |
| يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ {٩} |
9. قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے |
| قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ {١٠} |
10. اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں |
| الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ {١١} |
11. وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں |
| يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ {١٢} |
12. پوچھتے ہیں فیصلے کا دن کب ہوگا |
| يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ {١٣} |
13. جس دن وہ آگ پر عذاب دیے جائیں گے |
| ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ {١٤} |
14. اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے |
| إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ {١٥} |
15. بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے |
| آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ {١٦} |
16. لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے |
| كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ {١٧} |
17. وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے |
| وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ {١٨} |
18. اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے |
| وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ {١٩} |
19. اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا |
| وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِلْمُوقِنِينَ {٢٠} |
20. اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں |
| وَفِي أَنْفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ {٢١} |
21. اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے |
| وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ {٢٢} |
22. اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے |
| فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ {٢٣} |
23. پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن)برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو |
| هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ {٢٤} |
24. کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے |
| إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ {٢٥} |
25. جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں |
| فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ {٢٦} |
26. پس چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا اور ایک موٹا بچھڑا (تلا ہوا) لایا |
| فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ {٢٧} |
27. پھر ان کے سامنے لا رکھا فرمایا کیا تم کھاتے نہیں |
| فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ {٢٨} |
28. پھر ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا تم ڈرو نہیں اور انہوں نے اسے ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دی |
| فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ {٢٩} |
29. پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی |
| قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ {٣٠} |
30. انہوں نے کہا تیرے رب نے یونہی فرمایا ہے بے شک وہ حکمت والا دانا ہے |
| قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ {٣١} |
31. فرمایا اے رسولو! تمہارا کیا مطلب ہے |
| قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُجْرِمِينَ {٣٢} |
32. انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں |
| لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ طِينٍ {٣٣} |
33. تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر برسائیں |
| مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ {٣٤} |
34. وہ آپ کے رب کی طرف حدسے بڑھنے والوں کے لیے مقرر ہو چکے ہیں |
| فَأَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ {٣٥} |
35. پھر ہم نے نکال لیا جو بھی وہا ں ایمان دار تھا |
| فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ {٣٦} |
36. پھر ہم نے وہاں سوائے مسلمانوں کے ایک گھر کے نہ پایا |
| وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ {٣٧} |
37. اورہم نے اس واقعہ میں ایسے لوگو ں کے لیے ایک عبرت رہنے دی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں |
| وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ {٣٨} |
38. اور موسیٰ کے قصہ میں بھی عبرت ہے جب کہ ہم نے فرعون کے پا س ایک کھلی دلیل دے کر بھیجا |
| فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ {٣٩} |
39. سو اس نے مع اپنے ارکانِ سلطنت کے سرتابی کی اور کہا یہ جادوگر یا دیوانہ ہے |
| فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ {٤٠} |
40. پھر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا پھر ہم نے انہیں سمند رمیں پھینک دیا اور اس نے کام ہی ملامت کا کیا تھا |
| وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ {٤١} |
41. اور قوم عاد میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان پر سخت آندھی بھیجی |
| مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ {٤٢} |
42. جو کسی چیز کو نہ چھوڑتی جس پر سے وہ گزرتی مگر اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کر دیتی |
| وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ {٤٣} |
43. اور قوم ثمود میں بھی (عبرت ہے) جب ہ ان سے کہا گیا ایک وقت معین تک کا فائدہ اٹھاؤ |
| فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنْظُرُونَ {٤٤} |
44. پھر انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی تو ان کو بجلی نے آ پکڑا اوروہ دیکھ رہے تھے |
| فَمَا اسْتَطَاعُوا مِنْ قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنْتَصِرِينَ {٤٥} |
45. پھر نہ تو وہ اٹھ ہی سکے اور نہ وہ بدلہ ہی لے سکے |
| وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ {٤٦} |
46. اور قوم نوح کو اس سے پہلے (ہلاک کر دیا) بے شک وہ نافرمان لوگ تھے |
| وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ {٤٧} |
47. اور ہم نے آسمان کو قدرت سے بنایا اور ہم وسیع قدرت رہنے والے ہیں |
| وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ {٤٨} |
48. اورہم نے ہی زمین کو بچھایا پھر ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں |
| وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ {٤٩} |
49. اور ہم نے ہی ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم غور کرو |
| فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ {٥٠} |
50. پھر الله کی طرف دوڑو بے شک میں تمہارے لیے الله کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں |
| وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ {٥١} |
51. اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھراؤ بےشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں |
| كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ {٥٢} |
52. اسی طرح ان سے پہلوں کے پا س بھی جب کوئی رسول آیا تو انہوں نے یہی کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے |
| أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ {٥٣} |
53. کیا ایک دوسرے سے یہی کہ مرے تھے نہیں بلکہ وہ خود ہی سرکش ہیں |
| فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ {٥٤} |
54. پس آپ ان کی پرواہ نہ کیجیئے آپ پر کوئی الزام نہیں |
| وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ {٥٥} |
55. اور نصیحت کرتے رہیئے بے شک ایمان والوں کو نصیحت نفع دیتی ہے |
| وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ {٥٦} |
56. اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے |
| مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ {٥٧} |
57. میں ان سے کوئی روزی نہیں چاہتا ہوں اور نہ ہی چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں |
| إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ {٥٨} |
58. بے شک الله ہی بڑا روزی دینے والا زبردست طاقت والا ہے |
| فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ {٥٩} |
59. پس بے شک ان کے لیے جو ظالم ہیں حصہ ہے جیسا کہ ان کے ساتھیوں کا حصہ تھا تو وہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں |
| فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ {٦٠} |
60. پس ہلاکت ہے ان کے لیے جو کافر ہیں اس دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے |
 |