 |
| حم {١} |
1. حٰمٓ |
| وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ {٢} |
2. قسم اس روشن کتاب کی (ف۲) |
| إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ {٣} |
3. بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا (ف۳) بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں (ف۴) |
| فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ {٤} |
4. اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام (ف۵) |
| أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ {٥} |
5. ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں (ف۶) |
| رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ {٦} |
6. تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے، |
| رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ {٧} |
7. وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو (ف۷) |
| لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ {٨} |
8. اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب، |
| بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ {٩} |
9. بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں (ف۸) |
| فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ {١٠} |
10. تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا، |
| يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ {١١} |
11. کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا (ف۹) یہ ہے دردناک عذاب، |
| رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ {١٢} |
12. اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں (ف۱۰) |
| أَنَّىٰ لَهُمُ الذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ {١٣} |
13. کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا (ف۱۱) حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا (ف۱۲) |
| ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ {١٤} |
14. اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے (ف۱۳) |
| إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ {١٥} |
15. ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے (ف۱۴) |
| يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنْتَقِمُونَ {١٦} |
16. جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے (ف۱۵) بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں، |
| وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ {١٧} |
17. اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا (ف۱۶) |
| أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ {١٨} |
18. کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو (ف۱۷) بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں، |
| وَأَنْ لَا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ {١٩} |
19. اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں (ف۱۸) |
| وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ {٢٠} |
20. اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو (ف۱۹) |
| وَإِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ {٢١} |
21. اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ (ف۲۰) |
| فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ {٢٢} |
22. تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں، |
| فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ {٢٣} |
23. ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں (ف۲۱) کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا (ف۲۲) |
| وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ {٢٤} |
24. اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے (ف۲۳) بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا (ف۲۴) |
| كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ {٢٥} |
25. کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے، |
| وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ {٢٦} |
26. او رکھیت اور عمدہ مکانات (ف۲۵) |
| وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ {٢٧} |
27. اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے (ف۲۶) |
| كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ {٢٨} |
28. ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا (ف۲۷) |
| فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ {٢٩} |
29. تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے (ف۲۸) اور انہیں مہلت نہ دی گئی (ف۲۹) |
| وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ {٣٠} |
30. اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی (ف۳۰) |
| مِنْ فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِنَ الْمُسْرِفِينَ {٣١} |
31. فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے، |
| وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ {٣٢} |
32. اور بیشک ہم نے انہیں (ف۳۱) دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے، |
| وَآتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُبِينٌ {٣٣} |
33. ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا (ف۳۲) |
| إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ {٣٤} |
34. بیشک یہ (ف۳۳) کہتے ہیں، |
| إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِينَ {٣٥} |
35. وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا (ف۳۴) اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے (ف۳۵) |
| فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {٣٦} |
36. تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو (ف۳۶) |
| أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ {٣٧} |
37. کیا وہ بہتر ہیں (ف۳۷) یا تبع کی قوم (ف۳۸) اور جو ان سے پہلے تھے (ف۳۹) ہم نے انہیں ہلاک کردیا (ف۴۰) بیشک وہ مجرم لوگ تھے (ف۴۱) |
| وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ {٣٨} |
38. اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر (ف۴۲) |
| مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ {٣٩} |
39. ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ (ف۴۳) لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں (ف۴۴) |
| إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ {٤٠} |
40. بیشک فیصلہ کا دن (ف۴۵) ان سب کی میعاد ہے، |
| يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ {٤١} |
41. جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا (ف۴۶) اور نہ ان کی مدد ہوگی (ف۴۷) |
| إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ {٤٢} |
42. مگر جس پر اللہ رحم کرے (ف۴۸) بیشک وہی عزت والا مہربان ہے، |
| إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ {٤٣} |
43. بیشک تھوہڑ کا پیڑ (ف۴۹) |
| طَعَامُ الْأَثِيمِ {٤٤} |
44. گنہگاروں کی خوراک ہے (ف۵۰) |
| كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ {٤٥} |
45. گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہے، |
| كَغَلْيِ الْحَمِيمِ {٤٦} |
46. جیسا کھولتا پانی جوش مارے (ف۵۱) |
| خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ {٤٧} |
47. اسے پکڑو (ف۵۲) ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ، |
| ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ {٤٨} |
48. پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو (ف۵۳) |
| ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ {٤٩} |
49. چکھ، (ف۵۴) ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے (ف۵۵) |
| إِنَّ هَٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهِ تَمْتَرُونَ {٥٠} |
50. بیشک یہ ہے وہ (ف۵۶) جس میں تم شبہہ کرتے تھے (ف۵۷) |
| إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ {٥١} |
51. بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں (ف۵۸) |
| فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ {٥٢} |
52. باغوں اور چشموں میں، |
| يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ {٥٣} |
53. پہنیں گے کریب اور قنادیز (ف۵۹) آمنے سامنے (ف۶۰) |
| كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ {٥٤} |
54. یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے، |
| يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ {٥٥} |
55. اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے (ف۶۱) امن و امان سے (ف۶۲) |
| لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَىٰ ۖ وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ {٥٦} |
56. اس میں پہلی موت کے سوا (ف۶۳) پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا، (ف۶۴) |
| فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ {٥٧} |
57. تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے، |
| فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ {٥٨} |
58. تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں (ف۶۵) آسان کیا کہ وہ سمجھیں (ف۶۶) |
| فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ {٥٩} |
59. تو تم انتظار کرو (ف۶۷) وہ بھی کسی انتظار میں ہیں (ف۶۸) |
 |