 |
| حم {١} |
1. حمۤ |
| وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ {٢} |
2. روشن کتاب کی قسم ہے |
| إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ {٣} |
3. ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا |
| فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ {٤} |
4. سارے کام جو حکمت پر مبنی ہیں اسی رات تصفیہ پاتے ہیں |
| أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ {٥} |
5. ہمارے خاص حکم سے کیوں کہ ہمیں رسول بھیجنا منظور تھا |
| رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ {٦} |
6. آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے |
| رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ {٧} |
7. آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تم یقین کر نے والے ہو |
| لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ {٨} |
8. اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا بھی رب ہے او رتمہارے پہلے باپ دادا کا بھی |
| بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ {٩} |
9. بلکہ وہ تو شک میں کھیل رہے ہیں |
| فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ {١٠} |
10. سو اس دن کا انتظار کیجیئے کہ آسمان دھواں ظاہر لائے |
| يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ {١١} |
11. جو لوگوں کو ڈھانپ لے یہی دردناک عذاب ہے |
| رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ {١٢} |
12. اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کر دے بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں |
| أَنَّىٰ لَهُمُ الذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ {١٣} |
13. وہ کہاں سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول بھی آ چکا ہے |
| ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ {١٤} |
14. پھر اس سے بھی پھر گئے اور کہا کہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے |
| إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ {١٥} |
15. ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیےہٹا دیں گے تم پھر وہی کرنے والے ہو |
| يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنْتَقِمُونَ {١٦} |
16. جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں |
| وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ {١٧} |
17. اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں اور ان کے پاس ایک عزت والا رسول بھی آیا تھا |
| أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ {١٨} |
18. کہ الله کے بندوں کو میرے حوالہ کر دو بے شک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں |
| وَأَنْ لَا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ {١٩} |
19. اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں |
| وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ {٢٠} |
20. اور بے شک میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہے اس واسطے کہ تم مجھے سنگسار کرو |
| وَإِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ {٢١} |
21. اور اگرتم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ |
| فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ {٢٢} |
22. پس اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ تو مجرم لوگ ہیں |
| فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ {٢٣} |
23. حکم ہوا پس میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل کیوں کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
| وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ {٢٤} |
24. اور سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دے بے شک وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں |
| كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ {٢٥} |
25. کتنے انہوں نے باغات اور چشمے چھوڑے ہیں |
| وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ {٢٦} |
26. اور کھیتیاں اور مقام عمدہ |
| وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ {٢٧} |
27. اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے |
| كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ {٢٨} |
28. اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا |
| فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ {٢٩} |
29. پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی |
| وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ {٣٠} |
30. اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی |
| مِنْ فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِنَ الْمُسْرِفِينَ {٣١} |
31. (یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا |
| وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ {٣٢} |
32. اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا |
| وَآتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُبِينٌ {٣٣} |
33. اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی |
| إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ {٣٤} |
34. بے شک یہ لوگ کہتے ہیں |
| إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِينَ {٣٥} |
35. کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں |
| فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {٣٦} |
36. پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو |
| أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ {٣٧} |
37. کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے |
| وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ {٣٨} |
38. اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا |
| مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ {٣٩} |
39. ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے |
| إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ {٤٠} |
40. بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے |
| يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ {٤١} |
41. جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی |
| إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ {٤٢} |
42. مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے |
| إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ {٤٣} |
43. بے شک تھوہر کا درخت |
| طَعَامُ الْأَثِيمِ {٤٤} |
44. گناہگارو ں کا کھانا ہے |
| كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ {٤٥} |
45. پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا |
| كَغَلْيِ الْحَمِيمِ {٤٦} |
46. جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے |
| خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ {٤٧} |
47. اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ |
| ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ {٤٨} |
48. پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو |
| ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ {٤٩} |
49. چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے |
| إِنَّ هَٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهِ تَمْتَرُونَ {٥٠} |
50. بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے |
| إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ {٥١} |
51. بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے |
| فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ {٥٢} |
52. باغوں اور چشموں میں |
| يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ {٥٣} |
53. باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے |
| كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ {٥٤} |
54. یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے |
| يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ {٥٥} |
55. وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے |
| لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَىٰ ۖ وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ {٥٦} |
56. وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا |
| فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ {٥٧} |
57. یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے |
| فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ {٥٨} |
58. اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں |
| فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ {٥٩} |
59. پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں |
 |