سورةالماعون {١٠٧} 107. AL-MAA´UUN
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ {١} 1. بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ {٢} 2. یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ {٣} 3. اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ {٤} 4. تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ {٥} 5. جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ {٦} 6. جو ریا کاری کرتے ہیں
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ {٧} 7. اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے
Al-Qur'an Today @2006