سورةالقارعة {١٠١} 101. AL-QAARI´AH
الْقَارِعَةُ {١} 1. کھڑکھڑانے والی
مَا الْقَارِعَةُ {٢} 2. وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ {٣} 3. اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ {٤} 4. جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ {٥} 5. اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ {٦} 6. تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ {٧} 7. تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ {٨} 8. اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ {٩} 9. تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ {١٠} 10. اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے
نَارٌ حَامِيَةٌ {١١} 11. وہ دھکتی ہوئی آگ ہے
Al-Qur'an Today @2006