سورةالعاديات {١٠٠} 100. AL-´AADIYAAT
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا {١} 1. قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا {٢} 2. پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر (ف۳)
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا {٣} 3. پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا {٤} 4. پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا {٥} 5. پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ {٦} 6. بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (ف۵)
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ {٧} 7. اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے،
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ {٨} 8. اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے (ف۷)
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ {٩} 9. تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں،
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ {١٠} 10. اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے،
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ {١١} 11. بیشک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)
Al-Qur'an Today @2006