سورةالعاديات {١٠٠} 100. AL-´AADIYAAT
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا {١} 1. ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا {٢} 2. پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا {٣} 3. پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا {٤} 4. پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا {٥} 5. پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ {٦} 6. بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ {٧} 7. اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ {٨} 8. اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ {٩} 9. پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ {١٠} 10. اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ {١١} 11. بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا
Al-Qur'an Today @2006